فنڈز کی چھان بین ... باپ کو نوٹس جاری

15 Dec, 2021 | 12:56 PM

 ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن کی جانب سے  سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی چھان بین ، بلوچستان عوامی پارٹی کو جواب جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس جاری ، اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

 سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی چھان بین ، الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے جواب جمع  کرا دیا گیا، الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کو جواب جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی ۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے فنڈز کی چھان بین کےلئے درخواست دائر کررکھی ہے۔

مزیدخبریں