اکمل سومرو : سپریم کورٹ نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کی حدود میں قائم30 ہزار پرائیویٹ سکولوں کو ختم کرنے کیلئے 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی،لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں مجموعی طور پر 1170 سکولز ختم ہوں گے، سکولوں کی بندش سے 3 لاکھ اساتذہ بے روز گار ہوں گے.
سپریم کورٹ کی جانب سے ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کی حدود میں قائم30 ہزار پرائیویٹ سکولوں کو ختم کرنے کیلئے31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ لاہور سمیت ملک بھر کے 42 کنٹونٹمنٹ بورڈز میں قائم پرائیویٹ سکولوں کی بندش سے 3 لاکھ اساتذہ بے روزگار ہوں گے۔سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کنٹونٹمنٹ بورڈز حکام نے مالکان کو سکولوں کی بندش کے احکامات جاری کر دیئے۔ لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن بورڈ میں 700 رجسٹرڈ ہائی سکولز جبکہ مجموعی طور پر 1170 سکولز ختم ہوں گے۔