پہلے ایک ماہ کی جبری رخصت اور پھر نوکری سے چھٹی، ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین خبردار

15 Dec, 2021 | 12:11 PM

 ویب ڈیسک : گوگل نے کورونا ویکسین  نہ لگوانے والے ملازمین کو پہلے تنخواہ بند کرنے اور پھر برطرف کر نے  کا اعلان کردیا۔

سی این بی سی  رپورٹ کے مطابق گوگل انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے پاس اپنے ویکسینیشن سٹیٹس کو ظاہر کرنے اور اس حوالے دستاویزی ثبوت اپ لوڈ کرنے، یا کسی طبی یا مذہبی بنیادوں پر چھوٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا وقت تین دسمبر تک کا تھا۔

جن ملازمین نے 18 جنوری تک ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہیں کی، انہیں 30 دنوں کے لیے ’تنخواہ کے ساتھ چھٹی‘ پر رکھا جائے گا۔ اس کے بعد چھ ماہ تک ’بغیر تنخواہ ذاتی چھٹی‘ دی جائے گی اور پھر برطرفی ہوگی۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملازمین کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ویکسین لگوا سکتے ہیں، اور مضبوطی سے اپنی ویکسینیشن پالیسی کے پیچھے کھڑے ہیں۔
 

مزیدخبریں