لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں  پہلے نمبر پر

15 Dec, 2021 | 08:39 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں  کی فہرست میں  پہلے نمبر پر ،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 358 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہر کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 358 ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ مراتب علی روڈ پر 665، یو ایس قونصلیٹ  پر653، مال روڈ پر 602، ایف سی کالج کے علاقہ میں  502،ماڈل ٹاؤن میں  478، کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ایئرکوالٹی انڈیکس  454 ریکارڈ کیا گیا۔باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی دن بدن بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے بہت سی نئی بیماریوں کا بھی جنم ہو رہا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے شہری اپنی مدد اپ کے تحت خود کا بچاؤ کریں ،شہری ماسک کا استعمال کریں اور فضول گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ڈاکٹروں کے مطابق حکومت شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس کنٹرول کروانے میں ناکام ہو چکی ، شہر میں دھواں پیدا کرنے والی فیکٹریاں اور دھواں خارج والی گاڑیوں کو روکا نہیں جا رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آئندہ24گھنٹوں کےدوران  سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7 سینٹی  گریڈ ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 21  سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے،شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد  رہنے کاامکان ہے۔

مزیدخبریں