(سٹی 42) ترکی کے معروف اداکار اینجن التان کو پاکستانی شہری کاشف ضمیر نے پانچ لاکھ ڈالرکا چونا لگا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینجن التان کو نجی کمپنی کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے بلایا گیا تھا جس کے لیے ان سے د س لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ۔انہیں ایڈوانس میں پانچ لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور باقی رقم پاکستان میں آنے پر دینے کا وعدہ کیا گیا۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شہری کاشف نے اینجن التان کو کہاکہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے۔ آپ ترکی پہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔
دریں اثنا پولیس ذرائع کے مطابق اینجن التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ ان سب کے با وجود ادا کار نے کہا ہے کہ میرا پاکستان کا مختصر دورہ تھا، اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا، یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ لیکن مرچیں زیادہ ہیں۔