( سعود بٹ ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایک اور لیگی رہنما نیب کے نشانے پر، سابق وزیر تعلیم کو طلب کر لیا گیا۔
نیب نے سابق وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق رضا علی گیلانی کو 17 دسمبر کو طلب کیا گیا۔ رضا علی گیلانی سے دوران وزارت اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق رضا علی گیلانی کے اثاثہ جات کے حوالہ سے مختلف مالیاتی اداروں سے رپورٹس حاصل کرلی گئی ہیں۔