لاہور میں ایک بار پھر خفیہ شیشہ کیفے کھل گئے

15 Dec, 2020 | 06:41 PM

Arslan Sheikh

( ریحان گل ) انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث شیشہ کیفے ایک بار پھر فعال ہوگئے، لاہور کے مختلف علاقوں میں شیشہ نوشی عروج پر پہنچ گئی، شادمان میں خفیہ شیشہ کیفے کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔         

تفصیلات کے مطابق لاہور کے پوش علاقوں میں انتظامیہ کی غفلت اور چشم پوشی کے باعث شیشہ کیفے ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں۔ شادمان، گلبرگ اور ڈیفنس کے علاقوں میں گھروں اور کوٹھیوں میں خفیہ طور پر شیشہ کیفے چلائے جا رہے ہیں۔

شادمان میں خفیہ شیشہ کیفے کی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں، جس میں نوجوانوں کو گروپس کی شکل میں شیشہ کا نشہ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ادھر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے پتوکی ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ منشیات میں 218.4 کلو گرام افیون اور 433.2 کلو گرام چرس ہے جبکہ عالمی منڈی میں اس منشیات کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔ کارروائی کے دوران تین ملزموں میر محمد، محمد آصف اور محمد عرفان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ 

مزیدخبریں