( رضوان نقوی ) شوبز ستارے ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، ایف بی آر نے فلمسٹار ارباز خان کو اثاثہ جات کی تفصیلات اور گوشوارہ جمع نہ کروانے پر جرمانے کا نوٹس جاری کردیا۔
ایف بی آر نے مالی سال دو ہزارانیس بیس کے گوشوارے جمع نہ کروانے والے شوبز ستاروں کو نوٹس بھیجنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر نے فلمسٹار ارباز خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ عارف خان کے نام سے رجسٹرڈ فلمسٹار ارباز خان کو سال 2020 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کروانے پر نوٹس بھیجا گیاہے۔
ایف بی آر نے فلمسٹار ارباز خان کو اثاثہ جات کی تفصیل اور گوشوارہ جمع نہ کروانے پر جرمانے کا نوٹس بھیج کرجواب کیلئے 13 جنوری تک مہلت دے دی ہے۔
ارباز خان کو آفیسر کالونی شیراز ولاز لین 6 میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ ایف بی آر نے فلمسٹار کو نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔