(سٹی42)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، اپنی مصرفیات اور سیاسی حالات وواقعات سے جیالوں کو آگاہ کررہی ہیں،گزشتہ روز شرمیلا فاروقی نے اپنے بیٹے کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ جس پر چاہنے والوں نے اس تصویر کو خوب پسند کیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اس مرتبہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری پر بیٹے کی تصویر اپلوڈ کیا، تصویر میں ان کا بیٹا کھیل کود میں مصروف ہے، شرمیلا فاروقی نے اپنے بیٹے ’حسین‘ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے تصویر پر لکھا ’میرا منکی پکڑا گیا۔‘
علاوہ ازیں مزید بیٹے کی تصویر پر ’ ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا۔
اپلوڈکی گئی تصویر میں ان کا بیٹا ایک کمرے میں کھیل رہا ہے اور چہرہ باہر کھڑکی کی طرف کیا ہوا ہے، دور سے بنائی گئی تصویر میں چہرہ واضح طور پر نظر نہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرے میں جگہ جگہ کھلونے اور کتابیں وغیرہ رکھی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس تصویر سے قبل انہوں نے اپنے شوہر ہشام ریاض شیخ کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 10 سالہ چیلنج پورا ہوا، مزید لکھا کہ یہ ہمیں کیاہوگیا۔ تصویر 2010 کی جو کہ اب 2020 میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی۔