(رضوان نقوی) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےمیں ایک دن باقی رہ گیا، ایف بی آر کو گزشتہ سال کی نسبت 34فیصد گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا ہے، پاکستان ٹیکس بار نے31 دسمبر تک تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔
کل سال 2019 کےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے، پاکستان ٹیکس بار نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کیلئے خط لکھ دیا، جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار فرحان شہزاد نے خط میں لکھا ہے کہ گوشوارہ فارم تاخیر سے متعارف کرانے کے سبب تاحال ایف بی آر کو گزشتہ سال کی نسبت 34فیصد گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ایف بی آر کو سال2019کے18لاکھ گوشوارے موصول ہوئے ہیں، سال 2018 کی نسبت تاحال 9لاکھ 11 ہزار سے زائد گوشواروں کی کمی کا سامنا ہے۔
پاکستان ٹیکس بار نےمطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر ذمہ دار ٹیکس گزاروں کی سہولت کے پیش نظر گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دے بصورت دیگر 9 لاکھ سے زائد ٹیکس گزار اپنے گوشوارے جمع نہیں کراسکیں گے۔