ایل ڈی اے نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا

15 Dec, 2019 | 02:28 PM

Shazia Bashir

 (درنایاب) ایل ڈی اے نے بھاری تنخواہوں، مشاہرے اور مراعات لینے میں صوبے کے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز نے نومبر میں 5لاکھ 48ہزار 832 روپے وصول کئے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز فارقلیط میر نے کیڈر پوسٹ پر ڈیپوٹیشن افسر کیلئے ایگزیکٹو الاونس بھی لیا۔ ایڈیشنل ڈی جی نے ایگزیکٹو الاونس کا نام تبدیل کرکے ایک لاکھ 71 ہزار 285 روپے وصول کئے۔   ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی نے ڈیپوٹیشن افسروں کے ایگزیکٹو الاونس کی تجویز رد کردی تھی۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز سپورٹس کمپلیکس کے الاونس کی مد میں 33 ہزار بھی وصول کررہے ہیں۔

30ہزار یوٹیلیٹی الاونس، 14 ہزار پرسنل الاونس بھی وصول کررہے ہیں۔ ایگزیکٹو الاونس کیڈر پوسٹوں پر پی اے ایس، پی ایم ایس، ایکس پی سی ایس کو دیا جاتا ہے،   ایل ڈی اے سروس کے افسر فارقلیط میر کو انوکھا الاونس ملنے پر افسر پریشانی کا شکار ہیں۔ 5 لاکھ سے زائدالانس تو ایل ڈی اے کا ڈی جی بھی وصول نہیں کررہا ہے۔

الاونسز اور مراعات لگوا کر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز سب سے زیادہ مراعات لینے والے طاقتور افسر بن گئے۔  وہ دو گاڑیاں، 6ملازم، 500 لٹر سے زائد فیول بھی استعمال کررہے ہیں۔

مزیدخبریں