عالمی جائزے میں پاکستان چائے پینے والے بڑے ملکوں میں شمار

15 Dec, 2019 | 02:08 PM

Shazia Bashir

(عامررضا) چائے لاہوریوں کا پسندیدہ مشروب ہے یہ ایک ایسا ذائقہ ہے کہ جس کا ہر کوئی دیوانہ ہے، ایک ایسی عادت کہ جس کے بغیر بہت سوں کی آنکھیں نہیں کھلتیں، چائے ایک ایسی چیز کہ جس کی خوشبو سے ہی تھکن کی چھٹی ہوجاتی ہے، کسی کے گھر مہمان آنے ہوں یا کسی کی دعوت کرنا ہو چائے کے بنا یہ معاملہ ادھورا لگتا ہے۔

 چائے میںپانی زیادہ ہو یا کم، مکس ہو یا ٹی بیگ والی یا کڑک چینی کے بغیر ہو یا میٹھی، شہد چائے کا مزا لگ جائے تو ہمیشہ ساتھ رہتا ہے۔ دنیا بھر میں چائے کے عالمی دن کو منانے کا مقصد چائے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا اور اس کی افادیت سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

لاہور میں بھی متعدد ملکی اور غیر ملکی برانڈ دستیاب ہیں لیکن ٹپال پاکستان میں استعمال ہونے والا برانڈ ہے۔ 1947ءمیں قائم ہونے والی اس کمپنی کی چائے پاکستان کے ہر گھر میں استعمال کی جارہی ہے اور کئی انٹرنیشنل برانڈز کو پسندیدگی میں پیچھے چھوڑ گئی ہے ، رس ہوں یا کیک رس، یا باقر خانی، ٹپال چائے میں ڈبو کر کھانے کا مزہ ہی اپنا ہے۔

مزیدخبریں