ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی کنجوسی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو قرض دار بنا دیا

 پنجاب حکومت کی کنجوسی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو قرض دار بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب حکومت کی کنجوسی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو قرض دار بنا دیا، فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث پی ایچ ای سی 5 کروڑ کا قرض دار ہو گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن مالی سال2018/19 کا واجب الادا قرض بھی نہیں اتار سکا۔

 ذرائع کے مطابق پی ایچ ای سی پر فارن پی ایچ ڈی سکالرشپس کی مد میں 2کروڑ 10 لاکھ روپے، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کرانے کی مد میں 1 کروڑ37 لاکھ کی رقم اور انٹرنیشنل ٹریول گرانٹس کی مد میں 1 کروڑ 30 لاکھ کی رقم تاحال واجب الادا ہے۔

پنجاب حکومت نے مالی سال 2018/19 میں پی ایچ ای سی کیلئے 50 کروڑ مختص کئے تھے، پنجاب حکومت نے 2018/19 کے دوران ایک روپیہ بھی پی ایچ ای سی کو جاری نہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer