پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

15 Dec, 2019 | 12:00 PM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردیں۔

فائرنگ کا واقعہ وحدت روڈ پر کریم بلاک اشارے پر پیش آیا، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے11  خول ملے، ڈاکٹرز کے مطابق کاشف مرزا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کاشف مرزانے کہا کہ '' آئی ایم ناٹ ملالہ'' کتاب لکھنے کے بعد انہیں کچھ عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں، میں نے یہ کتاب پاکستان کا امیج بہتر بنانے کیلئے لکھی تھی۔

پولیس کے مطابق ایف ائی آر درج ہونے کے بعد ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پاک ایوان تعلیم کے صدر قاضی نعیم انجم نے آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا پرفائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر معاشرے میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ہمارا کام نوجوان نسل میں علم کی روشنی کو پھیلانا ہے، ہم شعور بیدار کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں