پی آئی سی ہنگامہ آرائی، اعلیٰ پولیس افسروں کی کمیٹی قائم

15 Dec, 2019 | 11:40 AM

Sughra Afzal

 (عرفان ملک) پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور مریضوں کی ہلاکت کے کیسوں کی تفتیش کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

 عدالت کی جانب سے ناقص تفتیش پر برہمی کے باعث گرفتاریوں اور کیس کی تیاری کیلئے 7 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، کمیٹی کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر ہوں گے، ایس پی آرگنائزڈ کرائم، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن، دو ڈی ایس پیز اور دو انسپکٹرز بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے وزیراعلیٰ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا،آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے، کمیٹی وکلاء ، ڈاکٹر اور پولیس کے سانحہ میں کردار کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو دے گی، آئندہ ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے اس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی میں شامل ارکان کے نام فائنل کرنے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔

مزیدخبریں