پی پی 168 انتخاب، لیگی کارکنان کو پولیس نے گرفتار کیا، حمزہ شہباز کا انکشاف

15 Dec, 2018 | 10:16 PM

Arslan Sheikh

(عمر اسلم) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی صدر مسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک، سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی، کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات سے قبل حکومتی عہدیدار کو کامیاب کرانے کے لیے الیکشن کی رات لیگی کارکنان کو پولیس کی جانب سے اٹھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، ضمنی انتخابات سے قبل الیکشن کی رات مسلم لیگ ن کے پی پی 168 کے کارکنان کو پولیس نے اٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنے امیدوار کو کامیاب کروانے کے لیے ہر طریقہ آزمایا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل سے لاعلم ہیں، عوام کے دلوں سے میاں نوازشریف کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا، اس موقع پر ارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، میاں نصیر احمد اور لیگی رہنما رانا خالد قادری محمود بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں