(شاہ رخ ندیم) دی ٹرسٹ سکول عامر ٹاؤن کیمپس میں برین آف لاہور مقابلے کا انعقاد، آمنہ تعظیم نے’’ برین آف لاہور‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق برین آف لاہور مقابلے کے لیے شہر کے ذہین طلبا جمع ہوئے، جنہوں نے اپنی ذہانت اور مہارتوں سے سب کو حیران کر دیا، دی ٹرسٹ سکول عامر ٹاؤن کیمپس میں ہونے والے مقابلے میں لاہور کے 350 سے زائد سکولوں کے طلبا نے حصہ لیا، طلبا نے تمام مضامین سے متعلق پیپر حل کیا۔
اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، لارڈ میئر لاہور مبشر جاوید اور سی ای او ٹرسٹ سکول طاہر یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں بہترین تعلیمی معیار دینا ہے۔
برین آف لاہور کا مقابلہ جیتنے والی آمنہ تعظیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے اساتذہ اور والدین کی مرہون منت قرار دیا۔
طاہر یوسف کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے طلبا کی صلاحیتوں میں مزید نکھارآئے گا۔ مقابلے میں کیمسٹری، ریاضی، کمپوٹر، فزکس، بیالوجی و دیگر مضامین میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw