ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او نے چار وارڈنز کو نوکری سے برخاست کردیا

سی ٹی او نے چار وارڈنز کو نوکری سے برخاست کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) سی ٹی او ملک لیاقت نے کرپشن اور دیگر انکوائریوں میں قصور وار چار وارڈنز کو نوکری سے برخاست جبکہ عرصہ دراز سے ایک ہی سیکٹر میں تعینات 57 وارڈنز کے تبادلے کر دیئے۔

ٹریفک ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن صداقت کو بغیراطلاع غیرحاضری پرنوکری سے برخاست کیا گیا اور ٹریفک وارڈن شہزادانکوائری میں گناہ گارثابت ہونے پرنوکری سےبرخاست جبکہ ٹریفک اسسٹنٹ جنیدعرصہ درازسےغیرحاضری پرنوکری سےبرخاست اور ڈرائیور جمیل کوکرپشن پرجبری طور پر ریٹائرڈ کردیا گیا۔

سی ٹی او ملک لیاقت نےعرصہ دراز سے ایک ہی سیکٹر میں تعینات 57 وارڈنز کے تبادلے بھی کر دئے اور لائسنسنگ برانچ کے 5 افسران کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer