ریلوے پولیس اہلکاروں کیلئے بڑی خوشخبری..

15 Dec, 2018 | 03:46 PM

Sughra Afzal

(سعید احمد) ریلوے پولیس اہلکاروں کیلئے اچھی خبر، انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمٰن نے پولیس اہلکاروں کی ہفتہ وار چھٹی بحال کر دی۔

 ریلوے پولیس ملازمین کے لیے ہفتہ وار ریسٹ کے احکامات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈویژن کے ایس پیز کو ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی کے سلسلے میں شیڈول بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے مسائل سے بخوبی آ گاہ ہوں۔ ریلوے پولیس ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ ہفتہ وار چھٹی کی بحالی اس کی پہلی کڑی ہے۔

مزیدخبریں