سپریم کورٹ نے دہری شہریت کےحوالےسےتحریری فیصلہ جاری کردیا

15 Dec, 2018 | 03:03 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: قومی سلامتی کے محکموں میں دوہری شہریت والوں کو تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ نےدوہری شہریت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت کا حکومت کو دوہری شہریت والوں افسران کیلئے ممنوعہ محکوموں کی لسٹ بنانے کا حکم۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے پاکستان اوریجن کارڈ رکھنے والوں کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ لسٹ بنائیں جن پردہری شہرت والےتعینات نہیں ہوسکتے، آزاد اورخود مختار اداروں کی پوسٹوں کی لسٹ بنائی جائے، پاکستان اوریجن کارڈرکھنےوالےغیرملکیوں کافیصلہ حکومت کرے۔

سپریم کورٹ کے مطابق کیا گورنمنٹ سروس میں ایسے افرادپرپابندی ہونی چاہیے یا نہیں؟ غیرملکیوں کی نوکریوں سے متعلق حکومت رپورٹ پارلیمنٹ کوپیش کرے۔

مزیدخبریں