بھائیوں کےجھگڑے میں بہن قتل

15 Dec, 2018 | 10:29 AM

Shazia Bashir

(عابد چوہدری) رائیونڈ میں دو بھائیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے باعث خاتون قتل ہو گئی، ملزمان موقع سے فرار جبکہ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں دو بھائیوں وقار اور وقاص میں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس دوران ملزم وقار نے فائرنگ کر دی، فائرنگ  کے باعث شبانہ زخمی ہو گئی جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی۔

 پولیس کے مطابق ملزمان وقار اور وقاص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

مزیدخبریں