گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم، سمارٹ کارڈ بنے گا

15 Dec, 2018 | 10:15 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (علی ساہی) شہریوں کیلئے اچھی خبر، گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم، سمارٹ کارڈ کا اجراء آج سے شروع کر دیا جائے گا۔ سمارٹ کارڈ کی فیس 530 روپے وصول کی جائے گی۔ جبکہ کارڈ کورئیر کے ذریعے متعلقہ ایڈریس پر بھجوایا جائے گا۔

محکمہ ایکسائز کو پچھلے کئی ماہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس کی کمی کا سامنا ہے۔ جس کے پیش نظر ہفتے کے روز فیس جمعہ کرانیوالے شہریوں کو پیر کے روز ان کے ایڈریسز پر کارڈ بھجوائے جائیں گے۔ اس سے قبل محکمہ ایکسائز کے دفتر سے رجسٹریشن بکس جاری کی جاتی تھیں۔ جس میں موٹرسائیکل کی بک  300 جبکہ گاڑی کی 500 روپے میں دی جاتی تھی۔ اب دونوں کی 530روپے فیس وصول کی جائے گی۔

موٹر رجسٹریشن اتھارٹی لاہورعدیل امجد کا کہنا ہے کہ اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اب دفاتر کی بجائے ڈی جی آفس سے سمارٹ کارڈ جاری ہونگے۔ پرانی رجسٹریشن بکس تبدیل کرنے کے خواہشمند شہری بھی فیس جمع کراکے سمارٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں