(سٹی42) لیسکو کے لائن لاسز کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو نہ پایا جا سکا، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ماہ نومبر میں لائن لاسز میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کو ایک ارب پچپن کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
لیسکو میں لائن لاسز کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو نہیں پایا جا سکا، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ماہ نومبر میں کمپنی کے لائن لاسز میں اضافہ سامنے آیا ہے، نومبر دو ہزار سولہ میں لائن لاسز کی شرح بارہ اعشاریہ چھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں سال اعشاریہ چھیانوے فیصد اضافے سے شرح تیرہ اعشاریہ دو فیصد ہو گئی۔ لائن لاسز میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کو ایک ارب پچپن کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
دستاویزات کے مطابق کمپنی نے دس ارب یونٹس قومی گرڈ سسٹم سے حاصل کئے، نو ارب انتیس کروڑ یونٹس کی کمپنی نے بلنگ کی۔ لائن لاسز کی مد میں ایک ارب انتالیس کروڑ یونٹس سسٹم سے غائب ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کمپنی کے لائن لاسز میں اضافہ سامنے آیا تھا۔
مزید دیکھئے: