ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کا لگژری ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا فیصلہ

محکمہ ایکسائز کا لگژری ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(سٹی42)محکمہ ایکسائز کی جکانب سے لگژری ٹیکس نادہندگان کے خلاف  کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تیس کروڑ سے زائد نادہندگان 500 سے زائد گھروں کے مالکان کے خلاف پیر کے روزسے کارروائیاں کی جائیں گی، عدم ادائیگی پر ریونیو ایکٹ کے تحت گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

اب لگژری ٹیکس نادہندگان نہیں بچ پائیں گے، ڈائریکٹرریجن سی راؤ شکیل الرحمن کا کہنا ہے کہ لگژری ٹیکس نادہندگان کے گھروں پر پیر کے روز سے سات روزہ فائنل نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ اب نوٹسز کا سائز بڑا کیا جائے گا اوردروازے پر چسپاں کرنے کے ساتھ ساتھ ایڈریس پر بھجوائے بھی جائیں گے۔ راؤشکیل الرحمن کا مزیدکہنا تھا کہ 30کروڑ سے زائد کے نادہندہ 500 سے زائد گھروں کے مالکان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ابتدائی طور پر ڈی ایچ اے میں 306 گھروں پرنوٹسزچسپاں ہوں گے، نوٹس کے7 روزبعد ٹیکس نہ دینے پرمالک کو گرفتار کر لیا جائے گا اور گھر بھی سربمہربھی کیا جائے گا۔

لگژری ٹیکس نادہندگان میں بڑے سیاستدان ، بیوروکریٹس، شوبز سے وابستہ نا مور شخصیات کےنام شامل ہیں ہیں۔

 مزید دیکھئے: