ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹولنٹن مارکیٹ چوک: بابائے قوم کی تصویر کے ساتھ انوکھا مذاق

ٹولنٹن مارکیٹ چوک: بابائے قوم کی تصویر کے ساتھ انوکھا مذاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جناح پارک(سٹی42)غوث العظم روڈ ٹولنٹن مارکیٹ چوک پر نو تعمیر شدہ جناح پارک پر انتظامیہ کی بڑی غلطی۔ پارک میں قائداعظم محمد جناح کی بنائی جانے والی دیوقامت تصویر قائداعظم سے پوری طرح مشابہہ نہیں ۔

ٹیپا اور پی ایچ اے نے کروڑوں روپے کی لاگت سے غوث العظم روڈ ٹولنٹن مارکیٹ چوک جناح پارک بنایا ہے، پارک میں شہریوں کی ضروریات کے پیش نظر خوبصورت بنچز،پھول، فوارے اور تھری ڈی کے استعمال سے دیوقامت قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر بنائی گئی، متعلقہ اداروں کی نااہلی کی وجہ سے بانی پاکستان کی تصویر میں کئی نقائص موجود ہیں جس کی شکایت پارک میں آنے والے شائقین کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

آنکھیں، ناک سمیت چہرہ بھی پوری طرح قائداعظم سے مشابہہ نہیں، شہریوں نے حیرانگی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تصویر میں موجود نقائص کو دورکرکے اسے اصلی شکل دی جائے۔

اداروں کی عدم دلچسپی یا کچھ اور، شہریوں کو سرکاری سطح پر یہ غلطی کسی صورت قبول نہیںبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی عزت و تکریم کا تقاضا یہ ہے کہ ان کی تصاویر اور پورٹریٹ بناتے ہوئے عوامی جذبات اور احساسات کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

مزید یکھئے: