ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے بوگس فائلوں کی مد میں خورد برد پر گرفتار

ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے بوگس فائلوں کی مد میں خورد برد پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) نیب لاہور کی ایل ڈی اے کے خلاف بڑی کارروائی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو بوگس فائلوں کی مد میں خورد برد کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔بوگس فائلوں کے کیس میں نیب مجموعی طور پر 6 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا چکا ہے۔

ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر احمد خان بوگس فائلوں کی تیاری اور فروخت کے الزام میں لاہور سے گرفتار ہوا۔ ملزم احمد خان دیگر اہلکاروں کی مدد سے مصطفیٰ ٹاؤن لاہور کی کروڑوں روپے کی فائلیں فروخت میں معاونت کرتا رہا تھا۔ ڈی جی نیب لاہور نے ملزمان کے خلاف شکایات پر جون 2017 میں باقاعدہ انویسٹی گیشن کا آغاز کیا۔بوگس فائلوں کے کیس میں نیب مجموعی طور پر 6 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا چکا ہے۔

نیب کے مطابق فائلوں کی کرپشن میں شامل 3 دیگر افسران سے لوٹی گئی رقم کی وصولی جاری ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے ملزم احمد خان کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا جہاں احتساب عدالت نے ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر کا 23 دسمبر تک کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید دیکھئے: