تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے کا بوجھ بھی تعمیراتی کمپنیوں پر

15 Dec, 2017 | 06:30 PM

(سٹی42) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ، فیصلے کے سات روز بعد بھی تعمیراتی کام عملی طور پر شروع نہ ہوسکا۔ ایل ڈی اے نے تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے کا بوجھ بھی تعمیراتی کمپنیوں پر ڈال دیا ۔

پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کی ناقص پالیسی کے باعث آٹھ دسمبر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سات گزر گئے لیکن تعمیراتی کام شروع نہ کیا جاسکا۔ اورنج لائن پر سپریم کورٹ کے حکم پر روکے جانے والے مقامات پر تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔ تعمیراتی کمپنیاں کام شروع کرنے سے قبل عمارتوں کو محفوظ بنانے کا کام کر رہی ہیں جبکہ عمارتوں کو محفوظ کرنے کے لئے انوکھے طریقے استعمال کئے جارہے ہیں۔

 لکشمی بلڈنگ کے سامنے آہنی فولڈنگ سے چادریں لگانے کا کام جاری ہے ۔ شالا مار باغ ، گلابی باغ سمیت دیگر عمارتوں کو ترپال یا سبز چادرں سے ڈھانپا جائے گا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اکتیس حفاظتی نکات سے ہٹ کر بھی محتاط حکمت عملی اپنائی جارہی ہے ۔ اورنج لائن پر ابھی بھی ہزاروں پائلیں ہونا باقی ہیں ۔ شالیمار پر پچاسی ، لکشمی پر اکتیس او انڈر گراونڈ سیکشن پر تئیس سو پائلیں بننا باقی ہیں ۔        

مزید  دیکھئے:

مزیدخبریں