نشتر کالونی میں خوفناک آتشزدگی نے ہنستا بستا گھراُجاڑ دیا

15 Dec, 2017 | 05:27 PM

(عیشہ خان ): نشتر کالونی میں خوفناک آتشزدگی نے ہنستا بستا گھراُجاڑ دیا۔ شدیدآگ نے بالائی منزل پر مقیم ماں اور دو بیٹوں کو ابدی نیند سلا دیا۔ دو بیٹے زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں واقع ایک گھر میں فریج کے سٹیبلائزر میں سپارکنگ سے بھڑکنے والی آگ نے ماں اور اسکے دو بیٹوں کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ دو بیٹے تشویشناک حالت میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ افسوسناک واقعہ نشاط کالونی کے ایک مکان میں پیش آیا جہاں دو خاندان رہائش پذیر تھے۔

عینی شاہد فیاض کا کہنا ہے کہ شکیلہ اپنے چار بیٹوں کیساتھ بالائی منزل پر ایک کمرے میں سو رہی تھی۔ پہلی منزل پر رہنے والے پانچ افراد کو نکال لیا گیا مگر آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے بالائی منزل پر پھنسے افراد بروقت نہ نکل سکے۔

محلے داروں کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے پورے علاقے میں دھواں پھیل گیا اور کھڑکی سے چیخنے کی آوازیں آتی رہیں۔ انہوں نے کھڑکی توڑ کر جھلسنے والوں کو نکالنے کی بھی کوشش کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی شکیلہ، اویس اور سجاد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں