ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائداعظم گیمز، پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز جاری

قائداعظم گیمز، پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز جاری
کیپشن: City42 - Quaid-e-Azam Games
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا، عرفان قریشی): دوسری بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے مختلف مقامات پر ٹرائلز جاری ہیں جس میں سینکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مختلف گیمز کے کوچز کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں گرلز ہاکی کے ٹرائلز کا دورہ کیا، اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پہلی بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں پنجاب سب سے زیادہ گولڈ میڈلز جیت کر فاتح رہا تھا، اب دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، کھلاڑی پرجوش ہیں، گیمز کی تیاری کیلئے ٹرائلز ہو رہے ہیں، جن میں سے بہترین کھلاڑیوں کو خالصتاً میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔

 کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپس میں آپ کی رہائش، کھانا اور ٹریننگ کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، اس لئے تمام کھلاڑی محنت اور لگن سے اپنی گیم کی طرف توجہ دیں اور پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کر آئیں، سپورٹس بورڈ پنجاب آپ کو ہر طرح کی سہولت فراہم کر رہا ہے، اس سے فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ انشاءاللہ پنجاب دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا اعزاز برقرار رکھے گا، ہمارے کھلاڑی پہلے سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمزکیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری ہیں، جمعرات کے روز گرلز ہاکی کے ٹرائلز میں 62 لڑکیوں نے حصہ لیا جن میں سے 20 کا انتخاب کیا گیا جبکہ ووشو ( مردوں خواتین) فٹ بال (مرد)، کبڈی، ٹینس (مرد)، باکسنگ ( مردوں)، ریسلنگ، نیٹ بال (مرد)،  نیٹ بال (خواتین)، سنوکر، ہاکی (خواتین)، ہاکی ( مرد) ، ٹینس( خواتین) اتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ (مردوخواتین ) کراٹے، جوڈو ( مردوں خواتین)،ٍ بیڈ منٹن (مردوخواتین )، بیس بال( مردو خواتین)، سکواش (مردوخواتین ) کے بھی ٹرائلز بھی ہوئے۔