(درنایاب): جوہر ٹاﺅن میں شوکت خانم فلائی اوور کی تعمیر کیلئے ایل ڈی اے نے چھ تعمیراتی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرلیا، 94 کروڑ لاگت آئے گی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فلائی اوور کی گورننگ باڈی سے منظوری کے بعد تعمیراتی کمپنیوں کی پیشکش کی سکروٹنی مکمل کرلی ہے۔ ایف ڈبلیو او، حبیب کنسٹرکشن سروسز، این ایل سی نے پری کوالیفائی کر لیا جبکہ زیڈ کے بی ریلائیبل کے اشتراک کے علاوہ زیڈ کے بی اور ریلائیبل نے الگ الگ بھی پری کوالیفائی کرلیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے نے 94 کروڑ سے زائد لاگت کی ایڈمنسٹریٹو منظوری جاری کر دی ہے۔ 90 کروڑ پنجاب حکومت اور باقی ایل ڈی اے اون سورس فنڈز فراہم کرے گا۔