انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن

15 Dec, 2017 | 10:41 AM

(رضوان نقوی) آج انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ ایف بی آر تاحال لاہور سمیت ملک بھر سے 10 لاکھ 65 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرسکا۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کر رکھی ہے۔ سال 2016ء میں مجموعی طور پر 13 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

صدرلاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا کو خط لکھ دیا۔

مزیدخبریں