سٹی42: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے بلند پہاڑی علاقہ استور میں ندیوں کے سیلاب سے متاثرہ سیاحوں کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلی فون کر کے خود استور کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ کی صورتحال کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے استور کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے وہاں پھنسے ہوئےسیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کی ہدایت.
وزیرِ اعظم نے فینہ گاؤں میں سیلابی ریلے سے بہہ جانے والے دو پُلّوں کا متبادل راستہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا ، سیلابی ریلے کی وجہ سے پھنسے ہوئے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کے انتظامات کئے جائیں. پھنسے ہوئے سیاحوں کو علاقہ سے نکالنے تک ان کو امدادی سامان فراہم کیا جائے.