رومیل الیاس: ٹھوکر نیاز بیگ اورنج لائن سٹیشن تجاوزات مافیا کی نذر ہوگئی ۔ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا،اعلیٰ حکام سے تجاوزات کےخاتمے کا مطالبہ کردیا۔
بلدیہ عظمیٰ لاہور کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کی غفلت کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ اورنج لائن اسٹیشن تجاوزات مافیا کی نذر ہوگیا۔۔سٹیشن کے اطراف غیر قانونی رکشہ سٹینڈ اور ریڑھی بازار نے اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے والوں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ۔
شہری مین سڑک پر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ اورنج لائن سٹیشن کے اطراف تجاوزات عذاب بن چکی ہیں۔ تجاوزات مافیا نے فٹ پاتھ اور آدھی سے زائد سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے ،جس سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ۔
شہریوں نے شکوہ کیا کہ اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ عملے کی ملی بھگت سے تجاوزات قائم کی گئیں ہیں ،اعلیٰ حکام نوٹس لے کر تجاوزات ختم کروائیں