ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کےہائشی بلڈنگ پلان اور نقشے آن لائن منظور ہونے لگے

 ایل ڈی اے کےہائشی بلڈنگ پلان اور نقشے آن لائن منظور ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب: ایل ڈی اے   پیپر لیس ہونے لگا،شہریوں کے لیے رہائشی بلڈنگ پلان کی آن لائن منظوری کے عمل کا آغاز کردیا۔ ایل ڈی اے ای خدمت سنٹر نے پرائیویٹ سکیموں کے 12 نقشے آن لائن موصول کر لیے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ای خدمت سنٹر پر آن لائن پراسس کا جائزہ لیا۔ چیف ٹاؤن پلانر ٹو اور چیف ٹاؤن پلانر ون نے بریفنگ دی۔ ڈی جی نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر میں شہریوں کے ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ آن لائن نقشوں کی منظوری کے عمل کو فروغ دیا جائے گا۔ فزیکل نقشے کی منظوری کے سسٹم کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔

 ڈی جی ایل ڈی اے نے سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر میں موصول کی گئی یومیہ درخواستوں کا بھی جائزہ لیا۔ سیٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر آئے اوورسیز پاکستانی سے مسائل بارے دریافت کیا۔ ڈائریکٹر سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔