سوئی گیس کا غیر قانونی استعمال، 17 صارفین کے کنکشن منقطع

15 Aug, 2024 | 10:24 PM

 شاہد سپرا: سوئی ناردرن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیااورسترہ صارفین کے کنکشن منقطع کر کے پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ایسٹ ریجن کے جنرل مینجر راشد عنایت اور لاہور ویسٹ ریجن کے جی ایم اظہر رشید کی ہدایت پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں سترہ مقامات پر گیس کا غیر قانونی استعمال پکڑا گیا۔

 سوئی ناردرن حکام کے مطابق ٹیرف اور معاہدے کی خلاف ورزی کر کے گیس کا غیر قانونی استعمال کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے کمپنی کو نقصان ہو رہا تھا۔ ٹیموں نے تمام میٹرز منقطع کر کے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جس کے بعد مزید محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزیدخبریں