جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کے وارڈ بوائےمشتعل،مریض اور لواحقین پر بہیمانہ تشدد

15 Aug, 2024 | 09:07 PM

وقاص احمد: جنرل ہسپتال کے عملے  نے  مریض کے لواحقین پر تشدد  کردیا۔ایمرجنسی وارڈ میں ہونے والے تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

جنرل ہسپتال ایمرجنسی میں ڈنڈے سوٹے چل گئے۔ہسپتال عملے کا مریض اور اسکے لواحقین پر تشدد کی وڈیو منظر عام پر آ گئی۔متاثرہ شہری سہیل کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے کر گئے جہاں اسکے ہمراہ جانے والے اسکے بھائی عبدالرحمن نے ای سی جی جلدی کرنے کا تو وارڈ بوائےراشد مشتعل ہو گیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا کر مریض اور لواحقین پر تشدد شروع کر دیا۔ویڈیو میں بھی عملے کے لوگ لوہے کے راڈ سے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے جس سے اسکا سر پھٹ گیا۔ متاثرہ شہری نے الزام لگایا کے پولیس صلح کرنے پر دباؤ ڈال رہی ہے۔تاہم کوٹ لکھپت پولیس کا کہنا ہے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں