فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیرِ اعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

15 Aug, 2024 | 08:59 PM

 ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے کرم میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں افواج پاکستان کی دہشتگردوں کے ٹھکانے کے خلاف کامیاب کارروائی اور فتنہ الخوارج کے 7 دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور 5 دہشتگردوں کو پکڑنے پر افسران و جوانوں کی پزیرائی کی ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان وطنِ عزیز کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرمِ عمل ہے.پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی انجام دہی میں مصروفِ عمل پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے. دہشتگردی کی عفریت سے وطنِ عزیز کی مٹی کو پاک کرنے کے عزم میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی کرم میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو جہنم واصل کرکے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ فتنہ الخوارج کے خلاف برسرپیکار پروفیشنل اور باصلاحیت سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  ہماری بہادر سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پرعزم اور یکسو ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور سکیورٹی فورسز نے اس جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ 

مزیدخبریں