خوارج دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

15 Aug, 2024 | 08:35 PM

ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ضلع کرم میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 

صدر مملکت نے خوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔  آصف علی زرداری نے فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ۔ 

 صدر مملکت  کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔ 

مزیدخبریں