ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ضلع کرم میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
صدر مملکت نے خوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔ آصف علی زرداری نے فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔