کیمپ جیل کا قیدی سروسزہسپتال سے فرار

15 Aug, 2024 | 07:34 PM

علی ساحی : کیمپ جیل کا قیدی سروسزہسپتال سے فرار ہوگیا ۔ 

جیل حکام کے مطابق احسن نامی قیدی جو کہ سنگین جرم کے کیس میں کیمپ جیل بند تھا، اسے سروسز ہسپتال میں علاج کےلئے بھجوایا  گیا تھا۔ سٹی سکین کروانے کے دوران ملزم نے پولیس ملازم کو دھکا دے کر سٹی سکین مشین کو کراس کیا اور ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ 

شیخ خالد سب انسپکٹر انچارج 4 جوانوں کے ساتھ ملزم کوہسپتال لے کر گیا تھا ۔ 

 ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حوالاتی احسن خان ولد ظفر خان ایک ذہنی مریض ہے اور توہین رسالت کا ملزم ہے۔ مزکورہ حوالاتی کو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ سے علاج معالجہ کیلئے مؤرخہ 28 جون ، 2024 کو کیمپ جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ مزکورہ حوالاتی مینٹل ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے اور مینٹل ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہی سی ٹی سکین  کیلئے پولیس کی حراست میں سروسز ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔مزکورہ حوالاتی سروسز ہسپتال لاہور کے سی ٹی سکین والے کمرے سے پولیس کی حراست سے فرار ہوا ہے۔

 پولیس کے مطابق مفرور کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں