احمد منصور : ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج ہلاک کر دیے ۔
ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے سات خوارج ہلاک کر دیے، جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کا خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا ۔ ان کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد کی بڑی تعداد برآمد ہوئی ۔ ہلاک کیئے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز، بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔
علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
سورس؛ آئی ایس پی آر