ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز حکام کی سستی نے خزانے کو کروڑوں کا چونا لگا دیا 

کسٹمز حکام کی سستی نے خزانے کو کروڑوں کا چونا لگا دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: کسٹمز کی نیلامی میں تاخیرسےخزانےکوکروڑوں کا"چونا "لگ گیا۔حکام کاضبط شدہ سامان اورگاڑیوں کی نیلامی وقت پرنہ کئے جانےکاانکشاف ہوا ہے ۔

اپریزمنٹ لاہور اور کسٹمز انفورسمنٹ میں 58 گاڑیاں موجود ہیں ۔ کسٹمز حکام 162 کنسائنمنٹس کی نیلامی میں ناکام رہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کانوٹس آگیا۔ نیلامی 60 دن میں کرنے کی ہدایت کر دی۔ کسٹمز حکام کی نااہلی  سے ضبط کیےگئےسامان اور گاڑیوں کی نیلامی کا عمل وقت پر مکمل نہ کیا جا سکا۔سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا ۔
کسٹمز حکام مجموعی طور پر 162 کنسائنمنٹس کی نیلامی کرنے میں ناکام ہیں۔۔ذرائع کے مطابق اپریزمنٹ لاہور میں 9 ، کسٹمز انفورسمنٹ میں 38 سمیت مجموعی طور پر 58 گاڑیاں تاحال موجود ہیں۔ نیلامی میں تاخیر کی بڑی وجہ ریزرو قیمتوں میں اضافہ بتائی گئی ہے۔
دوسری طرف وفاقی ٹیکس محتسب نے نیلامی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ہے ۔ممبر کسٹمز کو ڈائریکٹرز،کلکٹرز اور ڈی جی کو ضبط شدہ سامان کی نیلامی 60 دنوں میں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ نیلامی کرنے کے سلسلہ میں تحریری طور پر 90 دنوں میں آگاہ کرنے کا حکم بھی دیاگیاہے