حماد اظہر نے تحریک انصاف کی صدارت سے استعفی دیدیا

15 Aug, 2024 | 06:55 PM

 عثمان خادم کمبوہ : حماد اظہر نے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے استعفی دے دیا ۔ 

 حماد اظہر نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا  کہ ‏بدققسمتی سے میری عمران خان تک رسائی نہیں ہے۔میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نہ ہی کوئی ڈیل کی۔  میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا۔  

حماد اظہر نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے مزید کہا ،  "پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن میں نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضامندی۔  ان میں سے  اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن میں میرٹ کی بجائے لابنگ کی گئی۔  اور عمران خان تک محدود رسائی اور  یک طرفہ معلومات پہنجائی گئیں۔" ‏

حماد اظہر کے استعفے کی بنیادی وجہ

حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا، "کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کہ لاہور کے صدر چوہدری اصغر کو بدلا جائے۔  آج وہ کامیاب ہو گئے اور خان صاحب کو غلط حقائق دے کر ہدایت حاصل کر لی۔  " 

انہوں نے کہا کہ چودھری اصغر کا قصور یہ کے وہ دو ماہ قید میں رہے، فارم 45 پر نوازشریف کے حلقے سے الیکشن جیتے اور 3 ماہ پہلے وہ لاہور کے صدر منتخب ہوئے۔ میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں۔ عمران خان کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا انشاللہ۔

مزیدخبریں