جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنیوالے 2 مسافر گرفتار

15 Aug, 2024 | 06:46 PM

انوشہ جعفری : ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر IA431 کے ذریعے کراچی ائرپورٹ پہنچے تھے، ملزمان کی شناخت شمس الدین اور محمد یعقوب کے نام سے ہوئی، ملزمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ، ملزمان کے پاسپورٹ پر عراق کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے ۔ ملزمان کا تعلق اٹک اور راجن پور سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ ویزے ایجنٹوں سے حاصل کئے، ملزمان نے ایجنٹوں کو فی کس 3 لاکھ روپے سے زائد ادا کئے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

مزیدخبریں