پنجاب یونیورسٹی  میں  ایلومینائی سکالر شپ انڈومنٹ فنڈ قائم ، 10 سال  کے لیے قرض حسنہ دیا جائے گا

15 Aug, 2024 | 06:07 PM

عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی نے ایلومینائی سکالرشپ انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا۔ ذہین اور مستحق طلباء کو سکالرشپ اور دس سال کے لئے قرض حسنہ بھی دیا جائے گا۔
 وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی آفس کا اجلاس ہوا۔ ایلومینائی آفس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے شرکت کی۔وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے ذاتی رقم کی فراہمی سے فنڈز کا آغاز کیا۔

 ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کی مالی امداد کے لئے ایلومینائی سکالرشپ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں زیادہ تر مڈل کلاس اور غریب بچے داخلہ لیتے ہیں۔ کوشش ہے کہ میرٹ پر آنے والا طالبعلم پیسوں کی وجہ تعلیم نہ چھوڑے۔انڈومنٹ فنڈ کے تحت مستحق طلباء کو دس سال کے لئے قرض حسنہ دیں گے۔

مزیدخبریں