وقاص احمد : صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 426 ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 519لوگ زخمی ہوئے، حادثات سے ہونے والے 193شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 324معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔