ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے ایک اور مون سون سلسلے کی پیشگوئی کر دی ۔ 

محکمہ موسمیات  کے مطابق 16 اگست کی شام کو بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی علاقوں میں مون سون کی مضبوط ہوائیں داخل ہوں گی، بلوچستان اور سندھ میں 16 سے 18 اگست تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے بالائی علاقوں میں 20 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 16 سے 19 اگست کے دوران سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، جھل، مگسی، کیچ پنگور، سمیت مختلف اضلاع میں معمول سے لے کر موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔ سندھ میں 16 سے 18 اگست کے دوران سکھر، شکار پور ، کشمور، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، کراچی، سانگھڑ، میر پور خاص، سمیت مختلف شہروں میں معمول سے لے کر موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 16 سے 20 اگست تک راولپنڈی، گوجرانوالہ،  سیلاکوٹ ڈویژن سمیت سینٹرل پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں 16 سے 17 اگست کے دوران چند مقامات پر نارمل اور چند مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ۔ 16 سے 20 اگست کے دوران بالائی کے پی کے سمیت پشاور، چارسدہ، مردان، ہنگو اورکزئی سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں نشیبی علاقہ زیر آب آسکتے ہیں ، مختلف مقامات پر بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔