ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن آزادی پر قانون شکنی پر پولیس کا کریک ڈاون ، 514 افراد گرفتار، 461 مقدمات درج

جشن آزادی پر قانون شکنی پر پولیس کا کریک ڈاون ، 514 افراد گرفتار، 461 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سمیت مختلف قانون شکنی پر پنجاب پولیس کا سخت کریک ڈاؤن ہوا۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں 514 قانون شکن عناصر گرفتار، 461 مقدمات درج کیے گئے ۔صوبہ بھر میں ون ویلنگ پر 415 ملزمان گرفتار، 375 مقدمات درج ہوئے۔

ہوائی فائرنگ پر 29 ملزمان گرفتار ہوئے ْ 24 مقدمات درج کیے گئے ۔کائٹ فلائنگ پر 23 ملزمان گرفتار، 26 مقدمات درج،سائلنسر موڈیفیکیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر 47 ملزمان گرفتار، 36 مقدمات درج ہوئے

صوبائی دارالحکومت میں مختلف خلاف ورزیوں پر 194 قانون شکن گرفتار، 174 مقدمات درج ہوئے ۔

لاہور میں ون ویلنگ پر 174 قانون شکن گرفتار، 155 مقدمات درج،ہوائی فائرنگ پر13جبکہ پتنگ بازی پر 07 ملزمان گرفتار، 19 مقدمات درج کیے گئے

آئی جی پنجاب نے جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی پر بلا تفریق کاروائی کے احکامات جاری کئے تھے،