ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے، عطاءاللہ تارڑ

عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے، عطاءاللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے ۔ 

 عطاءاللہ تارڑ نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو انتشار سے محفوظ رکھنے اور امن و استحکام کے لئے کاوشیں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر معاشی و سیاسی استحکام کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے ، وزیراعظم قوم سے میں آئندہ پانچ سال کا معاشی منصوبہ قوم کے سامنے پیش کریں گے ۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہئے ، ایک سیاسی جماعت اور اس کے لیڈر نے ملکی سالمیت پر حملے کئے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ایماءاور منشا پر ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا تھا، ملک کو غیر مستحکم کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ 9 مئی کے حملے یا آئی ایم ایف کو خط کا مقصد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ انتشاری ٹولے کے ساتھ مل کر ان لوگوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا، انتشاری ٹولے کا احتساب ضروری ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید سے تحقیقات کے بعد مزید تین افسران کو گرفتار کیا گیا، لگتا ہے کہ مزید بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی ۔ فوج کا دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے ، فوج میں نہ صرف احتساب ہوتا ہے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا ہے۔