بجلی کی قیمت 9 سینٹ کریں ، 5ارب ڈالرکےآرڈر پاکستان کو مل سکتے ہیں ؛گوہر اعجاز

15 Aug, 2024 | 05:07 PM

وقاص عظیم :گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے 5 ارب ڈالرز کے مغربی گارمنٹس برانڈز کے آرڈر پاکستان کو مل سکتے ہیں، جس سے 52 لاکھ لوگوں کو روزگار مل سکتا ہے ۔

سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز  نے  کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے 5 ارب ڈالرز کے مغربی گارمنٹس برانڈز کے آرڈرز پاکستان کو مل سکتے ہیں۔پاکستان کے پاس صرف دو ہفتوں کا وقت ہے۔دو ہفتوں کے بعد یہ آرڈر بھارت ، ویتنام اور کمبوڈیا کو مل جائیں گے۔پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری 16 سینٹ پر نہیں چل سکتی۔موجودہ ٹیکسوں کے باعث سپلائی چین نہیں چل رہی،صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت 9 سینٹ کی جائے ۔ایس آر او 1125 کے تحت ٹیکسٹائل صنعت کی مقامی سپلائی چین بحال کی جائے ۔

بنگلہ دیش کے 5 ارب ڈالرز ملنے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔اس سے 50 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا 

مزیدخبریں